ٹنڈو الہ یار زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 11 ہو گئیں

بلاول بھٹو زرداری کے چمبڑ جانے کے باعث پولیس نے مذکورہ شخص کو چھوڑ دیا۔


Nama Nigar August 27, 2012
اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے بعد ایک منشیات فروش گرفتار، احتجاج پر چھورڈ دیا گیا. فوٹو: فائل

ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب سے ہلاکتیں 11 ہو گئیں ، اموات کی اطلاع کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور زہریلی شراب فروخت کرنیوالے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یارمیں زہریلی شراب کھلے عام فروخت ہورہی ہے جس کی سرپرستی مبینہ طور پر پولیس کے چند افراد کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں زہریلی شراب پینے سے مرنیوالوں کی تعداد 11ہوچکی ہے، اخبارات میں زہریلی شراب کی فروخت کی خبروں کی اشاعت کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد کی خصوصی ہدایت پر پولیس حرکت میں آئی اور ایک منشیات فروش کو حراست میں لے لیا جس کے بعد مذکورہ شخص کی برادری نے چمبڑ روڈ کو بلاک کر دیا تاہم بلاول بھٹو زرداری کے چمبڑ جانے کے باعث پولیس نے مذکورہ شخص کو چھوڑ دیا۔

مقبول خبریں