جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹراجمل خان انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مئ 2019
ڈاکٹر اجمل خان کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

ڈاکٹر اجمل خان کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

 کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹراجمل خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹراجمل خان کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہان وہ جانبرنہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ ڈاکٹراجمل کی میت نجی اسپتال سے ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔  ان کی نمازجنازہ بعد نماز عصر جامعہ کراچی کی مرکزی جامع مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹراجمل خان کو 2001 میں سائنس کے شعبے میں خدمات پر’پرائڈ آف پرفارمنس‘ جب کہ 2007 میں ’ستارہ امتیاز‘سے بھی نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹراجمل خان متعدد ممالک کے اہم طبی اداروں کے اعزازی سربراہ اوروزیٹنگ پروفیسرکی حیثیت سے بھی اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہے۔

ڈاکٹراجمل خان کو 4 جنوری 2017 کوجامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا اوروہ جامعہ کراچی کے 17 ویں وائس چانسلر تھے۔

دوسری جانب ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق آج جامعہ میں ہونے والی تمام کلاسز اورامتحانات معطل کردیئے گئے ہیں، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔