مصباح الحق نے سرفراز احمد کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کا مشورہ دیدیا

کپتان کو انگلینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا، سابق کپتان


Sports Reporter May 11, 2019
کپتان کو انگلینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلیے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے اچھی امیدیں ہیں تاہم اگر مناسب منصوبہ بندی اورمتحد ہوکرکھیلے توبہتر نتائج آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلیے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے، کپتان کو انگلینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا۔

کراچی میں رمضان کرکٹ کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ اس سے کھلاڑیوں کا بہت فائدہ ہے۔

مقبول خبریں