محکمہ تعلیم سندھ میں قواعد کی خلاف ورزیاں 610 اسکولز میں من پسند ہیڈ ماسٹرز تعینات

صوبائی محکمہ تعلیم میں 800 ایسے اساتذہ موجود ہیں جو 18 ویں گریڈ میں ترقی کے منتظر ہیں۔


ویب ڈیسک August 29, 2013
سندھ کے 610 ہائی اسکولز میں اٹھارویں گریڈ کے بجائے 15، 16 اور 17 گریڈ کے ہیڈ ماسٹرز تعینات کئے ہوئے ہیں۔فوٹو؛ فا ئل

محکمہ تعلیم سندھ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبے کے 610 ہائی اسکولز میں اٹھارویں گریڈ کے بجائے 15، 16 اور 17 گریڈ کے ہیڈ ماسٹرز تعینات کئے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں من پسند اساتذہ کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ بھر میں 610 ایسے ہائی اسکولز موجود ہیں جن میں ہیڈ ماسٹرز کا تقرر قواعد کے خلاف کیا گیا ہے اور ان میں 120 اسکولز کراچی کے بھی شامل ہیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم میں 800 ایسے اساتذہ موجود ہیں جو 18 ویں گریڈ میں ترقی کے منتظر ہیں تاہم ترقی کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے ڈی پی سی کا اجلاس منعقد نہیں ہوسکا جس کے باعث روزانہ کئی اساتذہ بغیر ترقی پائے ہی ریٹائر ہو رہے ہیں۔ قواعد کے مطابق ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا 18 واں گریڈ ہونا لازمی ہے۔