ملکوال گوجرانوالہ اوکاڑہ میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملے

تشدد سے 4 لیڈی ہیلتھ ورکرز زخمی، ایک کی حالت نازک، 2 ملزمان گرفتار


Numaindgan Express August 30, 2013
تشدد سے 4 لیڈی ہیلتھ ورکرز زخمی، ایک کی حالت نازک، 2 ملزمان گرفتار. فوٹو: فائل

ملکوال، گوجرانوالہ اورحویلی لکھا میں بچوں کو قطرے پلانے والی انسداد پولیوکی ٹمیموںپر ڈنڈوںاور اینٹوںسے حملے کیے گئے جس سے 4لیڈی ہیلتھ ورکرزشدید زخمی ہوگئیں۔

بتایاگیا ہے کہ موضع واسووال میںلیڈی ورکرزافشاں خضراور زاہدہ پروین جب مختارکے گھربچوں کوقطرے پلانے پہنچیںتو تاج بی بی، پروین، مصباح پروین، مسرت پروین، ساجداور لیاقت نے ان پرڈنڈوں اوراینٹوں سے حملہ کردیا۔ افشاںکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان ساجداورلیاقت کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ ملک پورہ میںپولیوٹیم عمران سہیل نامی شخص کے گھرگئی تو عمران نے ان سے گالم گلوچ کی۔



حنیف ویکسینیٹر نے اپنے انچارج سی ایم اوشاہ زمان کواطلاع کی توملزمان ڈنڈے لے کرٹیم پرٹوٹ پڑے اوران سے سرکاری موٹرسائیکل چھین لی۔ اس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی جس نے ملزم عمران سہیل کو گرفتار کرلیا۔ ایک ملزم عامرفرار ہوگیا۔ تھانہ حویلی لکھاکی حدودمیں 2لیڈی ہیلتھ ورکرزصفیہ اورعائشہ نے عمران کے گھرپر دستک دی تواس نے گالم گلوچ کے بعدلیڈی ورکرز کو تشددکا نشانہ بنایا۔ میرانشاہ میںایک قبائلی رہنمانے بی بی سی کوبتایا کہ شمالی وزیرستان میںمزید2 بچوںمیں پولیووائرس کی تصدیق کے بعدعلاقے میںموجود محکمہ صحت سے وابستہ لوگ اور متاثرہ بچوں کے رشتے دارکوشش کررہے ہیںکہ کسی طرح مقامی طالبان کواس بات پرراضی کرلیں کہ وہ پولیوکے قطرے پلانے پرعائد پابندی ختم کردیں۔

مقبول خبریں