لاہور سے اغوا کئے جانے والا والا پاکستانی نژاد امريکی نوجوان خود ہی گھر پہنچ گیا

دربارمامابھانجا سےپیر کی شب پاکستانی نژاد امریکی نوجوان مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا تھا


ویب ڈیسک September 03, 2013
پوليس نے والدين اور مغوی نوجوان کے بيانات قلمبند کرکے مزيد تحقيقات شروع کردی ہیں۔

گزشتہ روز ڈرامائی طور پر اغواکئے جانے والا پاکستانی نژاد امريکی نوجوان خود ہی اپنے گھر پہنچ گيا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکےعلاقےدربارمامابھانجا سےپیر کی شب پاکستانی نژاد امریکی نوجوان مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ بھاٹی گیٹ میں درج کروایا گیا تاہم پولیس کی کارروائی سے قبل ہی 19 سالہ حسنین بخاری خود ہی اپنے گھر پہنچ گیا۔ اچانک گھرپہنچنےپراس کےماں باپ کی خوشی دیدنی تھی۔

حسنين بخاری کے مطابق اغوا کار اسے وہیں چھوڑ گئے جہاں سے اغوا کيا تھا، پوليس نے والدين اور مغوی نوجوان کے بيانات قلمبند کرکے مزيد تحقيقات شروع کردی ہیں۔