پشاور کراچی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے 536 عازمین جدہ روانہ

پی آئی اے حج آپریشن آج شروع، اسلام آباد سے پہلی پروازکل روانہ ہوگی


Numaindgan Express September 09, 2013
پی آئی اے حج آپریشن آج شروع، اسلام آباد سے پہلی پروازکل روانہ ہوگی. فوٹو ایکسپریس نیوز

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی طرف سے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ آج پیر سے شروع ہوگاجو9اکتوبر تک جاری رہے گا۔

جبکہ پشاوراورکرچی سے اتوارکونجی پروازیں536 عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس روانہ ہو گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز کل منگل کو حجاج مقدس روانہ ہو گی۔وفاقی وزیرمذہبی امور و قومی ہم آہنگی سردارمحمد یوسف منگل کو صبح 5 بجے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے عازمین حج کو رخصت کریں گے۔



پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی حج پرواز368 اور کراچی سے168 عازمین حج کولیکر سعودی عرب روانہ ہوئی۔ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک کے مطابق لاہور سے پہلی خصوصی پرواز 369 عازمین حج کو لیکرآج حجازمقدس روانہ ہو گی۔دوسری طرف وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین خرید کرتمام حاجی کیمپوں میں وافر مقدار میںپہنچا دی گئی ہے ۔

مقبول خبریں