کوشل مینڈس میدان میں بائیک چلاتے ہوئے گر پڑے، ویڈیو وائرل

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 3 اگست 2019
شائقین نے رائٹ ہینڈر بیٹسمین کی موجودہ حالت کے بارے میں تشویش کااظہار بھی کیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

شائقین نے رائٹ ہینڈر بیٹسمین کی موجودہ حالت کے بارے میں تشویش کااظہار بھی کیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

کولمبو:  سری لنکن بیٹسمین کوشل مینڈس بائیک پر موڑ کاٹتے ہوئے گر پڑے، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کوشل مینڈس بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا جشن منانے کی تقریب میں بائیک پر موڑ کاٹتے ہوئے گر پڑے، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شائقین نے رائٹ ہینڈر بیٹسمین کی موجودہ حالت کے بارے میں تشویش کااظہار بھی کیا، یہ بائیک سیریز کے ہیرو انجیلو میتھیوز کو ملی تھی لیکن مینڈس اس پر سواری کا شوق پورا کررہے تھے جو انھیں مہنگا پڑگیا، گرائونڈ اسٹاف نے موڑ کاٹنے پر گرنے والے کوشل مینڈس کو فوری طور پر سہارا دے کر قدموں پر کھڑا کردیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرکٹر کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔