پاکستان جانے کے مطالبے پر ہماقریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کو کراراجواب

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اگست 2019
اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا ، ثاقب سلیم کا ہندو انتہا پسندوں کو جواب ، فوٹوفائل

اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا ، ثاقب سلیم کا ہندو انتہا پسندوں کو جواب ، فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم نے گزشتہ روز کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کی تھی جس پر ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان جانے کا مشورہ دیاتھا جس کے جواب میں ہماقریشی کے بھائی نے انتہا پسندوں کو کرارا جواب دیاہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کرنے کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ ہما قریشی کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی

ہماقریشی نے کہا کہ میں آپ  سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والی خونریزی اوراس سے پیداہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں لہٰذا غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔

ہماقریشی کے اس ٹوئٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی تھی اورپست ذہنیت ہندوؤں نے انہیں اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کو کھری کھری سناتے ہوئے بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں

جس کے جواب میں اداکار ثاقب سلیم نے انتہا پسند ہندوؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنے پر تُلے ہوئے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ میں جہاں ہوں ٹھیک ہوں۔

واضح رہے کہ صرف ہماقریشی اورثاقب سلیم نہیں بلکہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی کشمیریوں پر ہونےو الے ظلم کی مذمت کرنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔