رہبر کمیٹی کا اجلاس صادق سنجرانی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد پر غور

عید کے بعد اے پی سی کرنے کافیصلہ ،14 ووٹ نہ دینے والے سینیٹرز کو سزاد ینے پر اتفاق


Numainda Express August 10, 2019
حکومت کی چھٹی ہونے تک اسلام آبادمیں دھرنادیں گے،درانی ، احسن اقبال ودیگر۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں اے پی سی ہوگی، اپوزیشن کی رہبرکمیٹی نے سینیٹ میں 14 ووٹ نہ دینے والے سینیٹرز کو تلاش کر کے سزا د ینے پر بھی اتفاق کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤہس میں ہوا جس کے بعد رہبر کمیٹی کے اراکین اکرم درانی ، احسن اقبال ، میا ں افتخار حسین و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں