گابا میں سنچری بابراعظم لیجنڈ کرکٹر سعید انور کے ہمسر بن گئے

بابر اعظم سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف سعید انور اور اسد شفیق گابا میں سنچری بناسکے ہیں


Sports Desk November 25, 2019
گابا میں سنچری ،بابراعظم تیسرے پاکستانی بنے،سعید انور اور اسد کی ہمسری

بابراعظم گابا میں سنچری جڑنے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بنے، ان سے قبل یہاں پرسعید انوراوراسد شفیق بھی تھری فیگر اننگز کھیل چکے ہیں۔

تاہم ان تینوں میں ایک قدر مشترک رہی کہ تینوں نے دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور تینوں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا۔بابر کیریئر کے 22 ویں ٹیسٹ کے اختتام پر مجموعی طور پر 1340 رنز 36.21 کی اوسط سے بناچکے، ان کی اوسط میں بہتری آئی ہے، 10 ٹیسٹ میں ان کی اوسط 25.94 تھی۔

دوسری جانب رضوان 95 رنز بناکر آسٹریلیا میں بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بنے، ان سے قبل سرفراز احمد نے 2017 کے سڈنی ٹیسٹ میں 72 رنز بنائے تھے۔

مقبول خبریں