کنسرٹ کے دوران گلوکارعاصم اظہر پر جوتا اچھال دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 2 دسمبر 2019
عاصم اظہر زیادہ تر اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں

عاصم اظہر زیادہ تر اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں

ایک کنسرٹ کے دوران  گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا۔ 

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر زیادہ تر اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں کی دوستی کے چرچے ہیں جب کہ دونوں کو ایوارڈ تقریبات کے علاوہ دیگر مختلف مقامات پر بھی متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اس حوالے سے گلوکار خود یہ اعتراف کرچکے ہیں ہانیہ میری زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہے۔

عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب اسٹیج پر  گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا جس سے وہ محفوظ تو رہے تاہم وہاں موجود مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بناڈالی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ عاصم کے مداحوں کی جانب سے ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

عاصم اظہر کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔