تعلیمی سیشن اپریل سے شروع کیا جائے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن

 یکم جولائی سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کے حکومت کے فیصلے کو مستردکرتے ہیں


Staff Reporter February 11, 2020
 یکم جولائی سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کے حکومت کے فیصلے کو مستردکرتے ہیں۔ فوٹو : فائل

محکمہ تعلیم سندھ کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کے اعلان پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے 11 فروری کو احتجاج کی کال دے دی، حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی سیشن یکم جولائی کے بجائے اپریل سے شروع کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزا نے صوبائی صدر سندھ شرف الزماں کی مشاورت سے صوبے بھر کے لیے محکمہ تعلیم سندھ کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے اور تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیشن ختم ہونے سے پہلے سیشن کو 16 ماہ کا کردیا گیا اور طلبا کے تعلیمی سیشن کو عملی طور پر محض 90 دن پر محدود کر کے مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے تعلیمی سیشن سابقہ کے مطابق اپریل تا مارچ سے شروع کریں گے،تعلیمی ادارے نئے سیشن کا آغاز پرانے تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے سے کریں گے۔

مرکزی صدر کاشف مرزا اور صوبائی صدر سندھ شرف الزماں نے صوبہ بھر میں کل بروز منگل 11 فروری احتجاج کی کال دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سیشن یکم جولائی کے بجائے اپریل سے شروع کیا جائے۔

مقبول خبریں