رمضان کا چاند کب نظرآئے گا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2020
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی

 اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک کے چاند کی ممکنہ تاریخ بتادی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کوپہلاروزہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے اس موقع پر رویت ہلال کمیٹی پر بھی چاند کی غلط تاریخیں بتانے پر نکتہ چینی کی۔ وزیر سائنس نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے حال ہی میں ذیقعد اور رجب دونوں ماہ کی غلط تاریخ بتائی تھیں۔

فواد چوہدری نے ملک میں چاند دیکھنے اور دو عیدوں کے تنازع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔