سانحہ راولپنڈی 31 ملزمان پر مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ شامل

گرفتاریوں کیلیے چھاپے کے دوران مزید 2 ملزمان گرفتار، ملزمان کو شناختی پریڈ کیلیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔


Numaindgan Express November 30, 2013
پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ گرفتاری کیلیے بھی رجوع کر لیا، فوٹو: فائل

پنجاب پولیس نے سانحہ راولپنڈی کے فوری بعد مختلف امام بارگاہوں کو آگ لگانے کے مقدمے میں نامزد تمام 31 ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کردی ہے۔

تھانہ پیر ودھائی نے ان تمام ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ7 اے ٹی اے شامل کرنے کے بعدان تمام ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ گرفتاری کیلیے بھی رجوع کر لیا، اس مقدمے میںگرفتارمزید2 ملزمان سلطان علی اور یاسر عباس کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے شناختی پریڈ کیلیے14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا، انھیں 13دسمبرکو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔



ایکسپریس ڈیسک کے مطابق سلطان علی اور سید یاسرعباس کی گرفتاری کے بعدگرفتارملزمان کی تعداد14ہو گئی ہے،پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ان ملزمان کوگرفتارکیا ہے۔ آن لائن کے مطابق سانحہ راولپنڈی کے عدالتی تحقیقاتی کمیشن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس سانحہ سے متعلق شوائد یاکوئی ثبوت موجود ہیں یا وہ سانحہ سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرانا چاہتے ہیں تو وہ جوڈیشل کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں