اسپتالوں و ڈسپنسریوں میں کورونا وائرس تشخیصی کٹس موجود نہیں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے حکومت سمیت تمام اداروں سے حفاظتی لباس، آلات، کٹس کے حوالے سے درخواست کی جا چکی ہے


Staff Reporter April 11, 2020
سند ھ حکومت یو میہ دو سے تین سو کٹس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے طبی مراکز کو فراہم کرے، بلدیاتی اسپتالوں کے افسران کا مطالبہ (فوٹو: فائل)

ملک کے سب سے بڑے شہر کر اچی کے بلد یا تی اداروں کے اسپتالو ں اور ڈسپنسریو ں میں کو رو نا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس ہی مو جود نہیں ہے۔

کروڑوں کی آبادی والے شہر میں ہزاروں کی تعداد میں شہری سرکاری اسپتالوں میں علاج کیلیے آتے ہیں لیکن ان اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس ہی موجود نہیں ہے ان میں عبا سی شہید اسپتال، لانڈھی اسپتال، کراچی انسٹیوٹ آف ہارڈڈیسیز سمیت دیگر طبی مراکز ہیں جہاں یو میہ ہزاروں کی تعداد میں شہری علاج کے لیے آتے ہیں اگر ان طبی مراکز میں کوئی کورونا وائرس کا مریض ہوا تو اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں ہو گا۔

دوسری جانب وہ مریض اسپتال کے عملے کو متا ثر کر سکتا ہے، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے اور سند ھ حکومت کو بلد یہ عظمیٰ کر اچی کی جانب سے متعدد لیٹر ارسال کیے گئے ہیں کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے طبی مراکز کو فو ری طور کو رونا ٹیسٹ کر نے کی کٹس فر اہم کی جائے تا کہ اگر ایسا کو ئی مر یض آ تا تو اس کو فو ری ٹیسٹ کرلیا جائے۔

ذرائع نے بتا یا کہ ان طبی مر اکز میں اگر کو ئی اس طر ح کا مر یض آ تا ہے تو اس کو جناح ، سول ، یا دیگر اسپتا ل بھیج دیا جا تا ہے لیکن سب سے خطرناک با ت یہ ہے کہ اگر اس مشکو ک مریض میں واقعی کو رو نا علامات ہے تو وہ اسپتا ل کے عملے کو متاثر کر سکتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عبا سی شہید اسپتال کے متعدد ملا زمین جن میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں ان کو طبیعت خراب ہو نے کے باعث قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے سینئر افسران نے کہا کہ سند ھ حکومت یو میہ دو سے تین سو کٹس بلد یہ عظمی کر اچی کے طبی مر اکز کو فر اہم کر یں تا کہ مشکو ک مر یض میں اگر کو رونا ٹیسٹ مثبت آ ئے تو اس کو اسپتال میں داخل کر لیا جا ئے اس سے یہ فا ئد ہ ہو گا کہ اس مر یض سے مز ید لوگوں میں یہ مرض منتقل نہیں ہو سکے گا، بلد یہ عظمی کر اچی کے طبی مر اکز میں اگر جلدازجلد کو رونا کیٹس فر اہم نہ کی گئی تو یہ طبی مراکز کے عملے اور شہر یو ں کو متاثر کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں