محکمہ موسمیات کی عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مئ 2020
شوال کا چاند آج نظر آنے کی صورت میں عید الفطر اتوار کو ہوگی، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

شوال کا چاند آج نظر آنے کی صورت میں عید الفطر اتوار کو ہوگی، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان ہے، شوال کا چاند 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

یہ پڑھیں: محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی، شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کی صورت میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق اعلان

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔