- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخرکار اسپانسر مل ہی گیا
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخرکار اسپانسر مل ہی گیا جب کہ سابقہ معاہدے سے بہت کم رقم پر ڈیل فائنل ہوگئی۔
انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر اسپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے، پی سی بی کا اسپانسر شپ کے حوالے سے ایک مشروب ساز ادارے سے تین سالہ معاہدہ7.5 ملین ڈالر(تقریباًایک ارب 25 کروڑ سے زائد روپے) کا تھا، دیگرچھوٹی اسپانسر شپس ملا کر مجموعی رقم تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے بنتی تھی، معاہدے حال ہی میں ختم ہوئے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بورڈ کو اس بار اتنی رقم ملنے کی امید نہیں تھی اس لیے ٹینڈر میں ریزرو پرائس ایک ارب روپے رکھی،حیران کن طور پر اس میں زیادہ دلچسپی سامنے نہیں آئی، ماضی میں جو کمپنی حقوق لے کر آگے فروخت کرتی رہی صرف وہی بڈنگ میں شامل ہوئی، اس نے بھی سابقہ معاہدے کی 33 فیصد رقم کی ہی پیشکش کردی، بورڈ نے اس پر براہ راست سابقہ اسپانسرسے رابطے کا فیصلہ کیا مگر معاملات مذکورہ کمپنی نے ہی طے کیے،ذرائع کے مطابق ایک سال کی20 کروڑ روپے سے بھی کم رقم ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے گذشتہ برس بورڈ نے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت باہمی سیریز میں کھلاڑیوں کے ڈریس پر اس کا لوگو بھی لگا ہوتا ہے، انگلینڈ سے سیریز میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
لوگو اسپانسر شپ سے ایک کھلاڑی کو فی ٹیسٹ ساڑھے 4 لاکھ جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 لاکھ 25 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ آئندہ چند روز میں اسپانسر شپ معاہدے کا اعلان کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔