کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ شام 5 بجکر 16 منٹ پر محسوس کیا گیااور اس کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک August 19, 2020
زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)

شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم جھٹکے اتنے شدید نہیں تھے لیکن عوام گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 16 منٹ پر ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر تھا اور زیرزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

مقبول خبریں