- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
’’کئی کپتانوں‘‘ کی موجودگی، بابر پر دباؤ بڑھ گیا
کراچی: ٹیم میں ’’کئی کپتانوں‘‘ کی موجودگی بابر اعظم پر دباؤ بڑھانے لگی جب کہ مشوروں کی بھرمار سے اپنے فیصلوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انگلینڈ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستانی ٹیم میں ’’کئی کپتان‘‘ ایکشن میں نظر آئے، ایک موقع پر تو 4 سینئرز نے بابر اعظم کو گھیر کر مشوروں کی بھرمار کر دی،ذرائع کے مطابق اس سے کپتان کو فائدے کے بجائے مشکلات کا سامنا ہے، وہ اپنے فیصلے نہیں کر پا رہے ہیں، میچ میں ایک موقع پر تیسرے اوور کیلیے شاداب خان آ چکے تھے مگر اچانک کسی کے کہنے پر ان سے گیند لے کر افتخار احمد کو تھما دی گئی جنھوں نے 12 رنز دے کر ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی بولرز کو پشتو میں براہ راست ہدایات پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں، وہ اکثر کپتان کو نظرانداز کر کے خود دوڑ کر بولرزکے پاس جا کرمشورے دینے لگتے ہیں۔ گوکہ ماضی میں سرفرازاحمد بھی ایسا کرتے رہے مگر وہ ٹیم کے کپتان تھے، ٹیم مینجمنٹ بھی بابر کو میدان سے باہر سے ہدایات دیتی ہے، البتہ اب اس کی جانب سے سینئرز پر واضح کر دیا گیاکہ پوچھنے پر ہی کپتان کو رائے سے نوازیں۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ پاکستان کے کئی کرکٹرز اس وقت ٹیم سے زیادہ اپنے لیے کھیل رہے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بس اتنا پرفارم کریں جس سے جگہ بچ جائے، اس انفرادی سوچ کا بھی گرین شرٹس کو نقصان ہو رہا ہے،اگر منگل کے میچ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہ رہی تو کئی سینئرز کے کیریئر کا اختتام ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔