پیرا شوٹر نہیں، اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر عہدہ سنبھالا، جنید ضیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 29 ستمبر 2020
سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کے بیٹے جنید ضیاء کے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔ فوٹو : فائل

سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کے بیٹے جنید ضیاء کے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء نے کہا کہ میں پیرا شوٹر نہیں، اپنی اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر عہدہ سنبھالا ہے۔

کراچی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جنید ضیاء نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سسٹم سے گراس روٹ سطح پر کرکٹ مضبوط ہوگی، البتہ نتائج سامنے آنے میں وقت لگے ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں پیرا شوٹر نہیں،اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر جنرل منیجر ڈومیسٹک کا عہدہ سنبھالا ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کے بیٹے جنید ضیاء کے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے، ان کا کیریئر تو مختصر رہا لیکن اب پی سی بی میں طویل اننگز کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔