حکومت کا نواز شریف کو واپس لانے کیلئے برطانیہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 29 ستمبر 2020
نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے زیرو آور میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو حکومت نے بھیجا اور واپس لانا اسی کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔