افغانستان میں سیاسی انخلا پیدا نہیں ہونا چاہیے پاکستان

سیاسی عدم استحام سے بچنے کیلیے افغانستان میں اختیارات کی منتقلی خوش اسلوبی سے ہونی چاہیے


این این آئی December 21, 2013
امریکااور افغانستان کے درمیان مجوزہ سیکیورٹی معاہدے سے پاکستان پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہئیں۔ فوٹو اے پی پی / فائل

پاکستان نے کہاہے کہ اگلے سال امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی کے بعدافغانستان میں کوئی سیاسی خلا پیدانہیں ہونا چاہیے۔

جمعے کواسلام آبادمیں خارجہ امورکے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے خارجہ سیکریٹری اعزازچوہدری نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی یہ واضح کر دیاہے کہ امریکااور افغانستان کے درمیان مجوزہ سیکیورٹی معاہدے سے پاکستان پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہئیں۔

 photo 8_zps159383a3.jpg

پاکستان نے سازگار ماحول پیدا کرکے افغانستان میں مفاہمت کے عمل کی بھرپورحمایت کی ہے تاکہ افغانستان کے عوام اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرسکیں۔

مقبول خبریں