اسپینش اخبار نے فٹبالر کو چور بازار کا دکاندار کہنے پرمعافی مانگ لی

اخبار میں لکھا گیاکہ آنسو فیٹی میدان میں ایسے دوڑتے ہیں جیسے بلیک مارکیٹ کا کوئی دکاندار پولیس کو دیکھ کردوڑلگاتا ہے۔


Sports Desk October 23, 2020
اخبار میں لکھا گیاکہ آنسو فیٹی میدان میں ایسے دوڑتے ہیں جیسے بلیک مارکیٹ کا کوئی دکاندار پولیس کو دیکھ کردوڑلگاتا ہے۔فوٹو : فائل

اسپینش اخبار نے بارسلونا کے کم عمر اسٹار آنسوفیٹی کو چوربازار کے دکاندار سے تشبیہ دینے پر معافی مانگ لی۔

17 سالہ فٹبالر نے بارسلونا کی فیرینکاروس کے خلاف 1-5 سے فتح کے دوران متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر اپنی میچ رپورٹ میں مذکورہ اخبار کی جانب سے آنسو فیٹی کی رفتار کے حوالے سے مثال دیتے ہوئے لکھاگیاکہ وہ میدان میں ایسے دوڑتے ہیں جیسے بلیک مارکیٹ کا کوئی دکاندار پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگاتا ہے، جس پر بعدازاں اسے معافی مانگنا پڑی۔

مقبول خبریں