وزیراعظم کا اتحادیوں کے اعزازمیں ظہرانہ ق لیگ کی عدم شرکت

وزیراعظم کی اتحدی جماعتوں سے اپوزیشن کی تحریک اوران کے بیانیے پرمشاورت، ذرائع


ویب ڈیسک November 05, 2020
وزیراعظم نے وفاقی وزرا اوراتحادی جماعتوں کو موجودہ ملکی صورت حال پر اعتماد میں لیا فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تاہم اس میں مسلم لیگ (ق) نے شرکت نہیں کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق موجودہ ملکی صورت حال کومدنظررکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اورحکومت کی اتحادیوں کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بی اے پی کے وفود سمیت شیخ رشید اورشاہ زین بگٹی نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ اوروفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ سمیت مسلم لیگ (ق) کے کسی رہنما یا رکن قومی یا صوبائی اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔

ظہرانے کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزرا اوراتحادی جماعتوں کوموجودہ ملکی صورت حال پر اعتماد میں لیا اوران سے اپوزیشن کی تحریک اور ان کے بیانیے پر بھی مشاورت کی۔