- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا
کراچی: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یکم ربیع الثانی منگل 17 نومبر کو ہوگی۔
آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر (میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال، مولانا محمد صابر نورانی، ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔
محکمہ موسمیات سے محمد ندیم فیصل (ڈائرکٹر CDPC) نے اجلاس کے انعقاد کے لیے تمام سہولتیں فراہم کیں۔ علامہ سید علی کرار نقوی لاہور اجلاس میں شریک ہوئے۔ پاکستان بھر میں صوبائی و ضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہوئے.
مفتی منیب نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں کہیں مطلع ابر آلود، کہیں گرد آلود اور کہیں صاف تھا، کراچی، بٹل، صوابی، کوہاٹ اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں کثیر تعداد میں موصول ہوئیں، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الثانی منگل کو ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔