وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کی کورونا سے صحت یابی کے لیے دعا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھی مولانا طارق جمیل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار


ویب ڈیسک December 14, 2020
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھی مولانا طارق جمیل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی کوویڈ 19 سے جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔



وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور طبیعت کی خرابی پر انہیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

طارق جمیل نے ٹوئٹ کے ذریعے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور تصدیق کی کہ وہ کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ناساز تھی اور انہوں نے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔