بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزا اجرا کے باوجود پاکستان آنے سے روک دیا گیا

بھارتی ہندویاتریوں کے وفدنے شری کٹاس راج مندرمیں مذہبی رسومات اداکرنے پاکستان آناتھا۔


Numainda Express December 24, 2020
بھارتی ہندویاتریوں کے وفدنے شری کٹاس راج مندرمیں مذہبی رسومات اداکرنے پاکستان آناتھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان میں مذہبی رسومات منانے پاکستان آنے کے خواہش مند ہندو یاتریوں کو بھارتی ایجنسیوں کے دباؤ پر پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے68 بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزاجاری کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق بدھ کے روز47 ہندو یاتریوں نے 23سے 29 دسمبرتک ویزے پر پاکستان آناتھا مگر ان کی آمد اچانک منسوخ کردی گئی ہے۔

بھارتی ہندویاتریوں کے وفدنے شری کٹاس راج مندرمیں مذہبی رسومات اداکرنے پاکستان آناتھا۔ ان کے استقبال کیلیے متروکہ وقف املاک بورڈکے حکام اورپاکستان ہندوویلفیئرکونسل کے ممبران واہگہ بارڈر پردن بھرانتظارکرتے رہ گئے۔

 

مقبول خبریں