بحریہ اور اے این ایف کی کاررروائی کراچی سے 61 کروڑ کی آئس منشیات ضبط

کارروائی ابراہیم حیدری میں کی گئی، منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، ترجمان نیوی


ویب ڈیسک January 04, 2021
کارروائی ابراہیم حیدری میں کی گئی، منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، ترجمان نیوی (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران 100 کلو گرام آئس منشیات تحویل میں لے لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ آپریشن کے دوران 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 38 لاکھ ڈالر (60 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

Anti Narcotices force and pak navy ceased 38 million dollers worth ice drug in karachi 2

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی، ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔