یوٹیوب نے ہیش ٹیگ والی ویڈیوز کے لیے علیحدہ سے صفحہ بنادیا

 جمعرات 14 جنوری 2021
یوٹیوب نے ہیش ٹٰیگ والی ویڈیوز کے لیے الگ سے صفحہ مختص کردیا ہے۔ فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

یوٹیوب نے ہیش ٹٰیگ والی ویڈیوز کے لیے الگ سے صفحہ مختص کردیا ہے۔ فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

سان فرانسسکو: یوٹیوب نے ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے لیے الگ سے ایک صفحہ ترتیب دیا ہے جو دیکھنے میں بہت سادہ اور آسان ہے۔ اس کے تحت ناظرین یوٹیوب پر جاری ہیش ٹیگز کے تحت پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو مقبولیت کے لحاظ سے دیکھ سکتےہیں۔

اس سے قبل موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں یوٹیوب ویڈیوز کے اوپر ہاپئر لنک پوسٹ کئے جاتے رہے ہیں تاکہ مخصوص عنوان سے وابستہ دیگر ویڈیوز بھی دیکھی جاسکیں۔ ان ہیش ٹیگ پر کلک کرے کوئی بھی اس عنوان کی دیگر ویڈیوز دیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ کروم براؤزر استعمال کررہے ہیں تو اس پتے پر جاکر یوٹیوب ہیش ٹیگ پیج دیکھ سکتے ہیں۔

https://www.youtube.com/hashtag/pakistan

لیکن یاد رہیں کہ ہیش ٹیگ سلیش کے آگے آپ مطلوبہ ہیش ٹیگ لکھ سکتے اور ہم نے مثال کے طور پر وطنِ عزیز پاکستان کا نام لکھا ہے۔

اس سے قبل سال کی ابتدا میں کروم نے اپنے نئے وال پیپر بھی پیش کئے ہیں۔ لیکن ٹھہریئے کہ یوٹیوب نے اس سال اپنے پلیٹ فارم کو مزید سہل اور دلچسپ بنانے کے لیے کئی اہم اعلانات کئے ہیں جنہیں وقت کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ ناظرین ایک ہی موضوع پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز ایک ہی جگہ دیکھ سکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کےبعد ہیش ٹیگ والی ویڈیوز جاری کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔