بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2021
کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ بیلہ کے قریب نمی چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، ایدھی ذرائع۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ بیلہ کے قریب نمی چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، ایدھی ذرائع۔ فوٹو: فائل

حب: بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ بیلہ میں مسافر کوچ نمی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔