- ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ترقی
- کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک
- پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا
- پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد
- سینیٹ الیکشن میں حکومت نے دیر کردی، اس کے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول
- یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب، پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ
- حکومت کو پی ڈی ایم سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے خطرہ ہے، گورنر پنجاب
- راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
- آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ
- سینیٹ الیکشن؛ شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ
- 27 فروری 2019؛ دو سال بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا
- پائی نیٹ ورک، آن لائن کمائی اور فراڈ
- وزیراعظم کی بھارتی جارحیت پرجوابی کارروائی کو2 برس مکمل ہونے پرقوم وافواج کومبارکباد
- قوم کی حمایت سے مادر وطن کا تمام خطرات سے دفاع کریں گے،ترجمان پاک فوج
- ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 21554 رہ گئی، 538 کی حالت تشویشناک
- سمت پٹیل نے اپنی وکٹ قربان کرنے کے بجائے حفیظ کو رن آؤٹ کرادیا
- زیادہ چھکے، پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے
- زیادہ کراؤڈ سے نیشنل اسٹیڈیم کی رونقوں میں اضافہ
- پنجاب میں جنگلی حیات کی افزائش اورتحفظ کے لئے قواعد میں ترمیم
کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام ہو رہا ہے، صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے حلقوں کے مسائل سے متعلق سوالات کیے۔ عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔
کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کیے۔ نجیب ہارون نے کہا کہ 2023 تک کچھ نہیں ہوگا، کے فور منصوبہ مکمل ہوگا نہ نالے صاف ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نجیب ہارون آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں۔ تو نجیب ہارون نے جواب دیا کہ وزیراعظم صاحب میں میں بالکل ٹھیک بتارہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔