بغیرہیلمٹ اسکوٹی چلانے پرمداحوں کی یاسرحسین پرتنقید

بیگم کے ساتھ بے غم ہوکراسکوٹی چلانے کا اپنا ہی مزہ ہے، یاسرحسین


ویب ڈیسک February 10, 2021
اسکوٹی پربیگم کچھ بھی کہتی رہے آوازہی نہیں آتی، یاسر حسین: فوٹو: فائل

بغیرہیلمٹ اسکوٹی چلانے پرمداحوں نے یاسرحسین کوایک بارپھرتنقید کا نشانہ بنادیا۔

اداکاریاسرحسین کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتے جب مداح انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ کسی نہ کسی موضوع پروہ ایسے بیانات دے دیتے ہیں کہ جس پرانہیں تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے۔

اب ان کی جانب سے کوئی بیان تونہیں آیا تاہم انہوں نے انسٹاگرام پراہلیہ واداکارہ اقراعزیزکے ہمراہ اسکوٹی چلاتے ہوئے ایک وڈیو شیئرکی۔

انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکراسکوٹی چلانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ساتھ ساتھ انہوں نے ازراہ مذاق یہ بھی لکھا کہ اسکوٹی پربیگم کچھ بھی کہتی رہے آوازہی نہیں آتی۔

[instagram-post url="
"]

وڈیوکچھ مداحوں کوخوب پسند آئی لیکن کچھ مداحوں نے انہیں اسکوٹی چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پرتنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ حفاظت سب سے پہلے ہے، ہیلمیٹ استعمال کیا کریں۔

ایک مداح نے ازراہ مذاق لکھا کہ اقرا عزیزکو ہیلمٹ پہنائیں، کیونکہ انہیں کچھ ہوگیا تونقصان زیادہ ہوگا، آپ کی توخیرہے۔