لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

شہناز بی بی کی کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کاشف سے طلاق ہوگئی تھی


ویب ڈیسک February 24, 2021
شہناز بی بی کی کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کاشف سے طلاق ہوگئی تھی

شالیمار کے علاقے میں غیرت کے نام پر والد نے بیٹی کو قتل کردیا جو 6 بچوں کی ماں تھی۔

شہناز بی بی کی کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کاشف سے طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد وہ وہ اپنے بچوں سمیت الگ گھر میں رہ رہی تھی لیکن اس کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے زبیر نامی شخص سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔

والد اکرم نے بیٹی کے گھر میں زبیر کو دیکھا تو طیش میں آکر دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہناز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زبیر زخمی ہوگیا۔

شالیمار پولیس نے مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزم اکرم کو موقعہ سے ہی گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔