میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، مزید 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 3 مارچ 2021
فوجی بغاوت کیخلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، فوٹو : فائل

فوجی بغاوت کیخلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، فوٹو : فائل

رنگون: میانمار کے دو شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر پولیس کی فائرنگ سے مزید 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے دوسرے بڑے شہر ماندالے میں مشتعل مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

Mayanmar Protest 1

میانمار کے دوسرے شہر مونیوا میں پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا اور آنسو گیس شیلنگ کے بعد مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

Mayanmar Protest 6

یہ خبر پڑھیں : ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 18 ہلاک 

Mayanmar Protest 5

ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم میں تصدیق ہوئی کہ مظاہرین کے سینے اور سروں پر گولیاں ماری گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 19 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

Mayanmar Protest 3

میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور حکمراں آن سانگ سوچی کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک گیر پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

Mayanmar Protest 2

یہ خبر بھی پڑھیں : میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف ریلیاں، 70 اسپتالوں میں ہڑتال 

Mayanmar Protest 4

فوجی قیادت کی جانب سے مظاہرین کو طاقت سے کچلنے کی دھمکی کے بعد یکم مارچ کو میانمار کی پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 27 ہلاکتیں ہوئیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔