شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک  بدھ 3 مارچ 2021
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے شہبازشریف کے خلاف انکوائر شروع کرنے  اور سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار سمیت دیگر کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی،  جن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر، ریاض لال جی اور دیگر، سابق ممبر این ایچ اے علی شیر محسود اور دیگر، سی ای او پبلک پرئیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ملک احمد خان اور دیگر، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکا اور دیگر، جوائنٹ سیکرٹری وزارت صحت اسد اللہ فیض ، اسلام آباد اسمال ڈیمز آرگنائیزیشن کے افسران و اہلکار اور دیگر، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکواری کی منظوری شامل ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی گئی۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، چئیرمین ایف بی آر اور دیگر، سابق وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی، اوگرا کے افسران و اہلکار اور دیگر، این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز و انتظامیہ اور دیگر، محکمہ آبپاشی کے افسران و اہلکار اور دیگر اور ناصر محمود عباسی کے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔