تاریخی جیت پرپاکستانی کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

کیا پاکستنانی کرکٹرز کے اس عمل سے کوویڈ کے بائیو اسکیور ببل کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی


Sports Reporter April 08, 2021
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا لائزن آفیسر پاکستنانی پرچم تھامے رقص کرنے والوں کے اردگرد دیکھا جاسکتا ہے: فوٹو: فائل

WASHINGTON: جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی جیت پرپاکستانی کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پاکستانی کرکٹرز جنوبی افریقا کے کرکٹ فینزکے ساتھ مل کر رقص کررہے ہیں، جنوبی افریقا میں رقص ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، اور اب پاکستانی کرکٹرز بھی ان کے رنگ میں رنگے نظر آئے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا لائزن آفیسر پاکستانی پرچم تھامے رقص کرنے والوں کے ارد گرد دیکھا جاسکتا ہے۔

جیت کی خوشی پر اس طرح کا جشن بنتا ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو مداحوں کی جانب سے یہ بھی نقطہ اٹھایا جارہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کوویڈ کی خطرناک صورت حال میں اس طرح کھلم کھلا سب کے ساتھ رقص کرنا کس حد تک درست ہے، کیا پاکستنانی کرکٹرز کے اس عمل سے کوویڈ کے بائیو اسکیورببل کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی، اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو کیا پاکستنانی کرکٹرز کو دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ کے مکمل مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

مقبول خبریں