1971 سے اب تک 68 لاکھ پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ممالک گئے

گزشتہ سال سمندر پار پاکستانیوں نے14ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، اوورسیزایمپلائمنٹ بیورو


APP January 20, 2014
گزشتہ سال سمندر پار پاکستانیوں نے14ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، اوورسیزایمپلائمنٹ بیورو. فوٹو فائل

1971 سے اب تک 68لاکھ پاکستانی بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں گئے ہیں جبکہ 2012-13 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 13.92 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب الرحمان نے اتوار کو بتایا کہ بیورو بیرون ملک روزگار کے حصول کیلیے مقامی افراد کی بھرپور معاونت کرتی ہے جس کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد کو سمندر پار روزگار کے مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔

 photo 9_zps939c8812.jpg

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کی ترسیلات زر کرتے ہیں۔

مقبول خبریں