- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
آنکھوں کی بناوٹ کھولے آپ کی شخصیت کے راز
محبت، نفرت، خوشی یا غم آنکھیں سب کچھ عیاں کردیتی ہیں، آنکھوں سے کسی کی بھی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے
کراچی: نیلے آسمان پر ستاروں کے جھرمٹ میں چمکتا چاند، قوس قزح کے رنگوں میں نہاتا سورج یہ سب حسین نظارے آنکھ ہی سے دکھائی دیتے ہیں۔
آنکھیں انسانی جسم کا ایک ایسا حصہ ہیں جن کا ذکر طب سے زیادہ شعر و ادب کی کتابوں میں ملتا ہے۔ یہی آنکھیں بن کہے بہت کچھ کہہ جاتی ہیں، یہی آنکھیں ہمیں سب سے زیادہ دھوکا دیتی ہیں۔ ایک طرف صحرا میں چمکتے پانی کی جھلک دکھاتی ہیں، تو دوسری جانب نخلستان کو صحرا کے روپ میں پیش کرتی ہیں۔
محبت، نفرت، خوشی یا غم آنکھیں سب کچھ عیاں کردیتی ہیں۔ ہم کسی کی بھی آںکھوں کو دیکھ کر اس کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگاسکتے ہیں۔ آنکھوں کی رنگت کی طرح آنکھوں کی بناوٹ بھی آپ کی شخصیت کے رازعیاں کرتی ہے۔
بادامی آنکھیں
بادامی آنکھوں والے افرادعموما نرم دل اور مہربان شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ آگر آپ کی آنکھیں بادامی ہیں تو پھر آپ محبت کرنے والے اور دوسری کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہوں گے۔ تاہم آپ کی شخصیت میں پراسراریت ہے جس سے لوگوں کو آپ کو سمجھنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ چیزوں کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں، اور اکثر و بیشتر وقفہ لیتے رہیں۔
چھوٹی آنکھیں
کیا آپ کی آنکھیں چھوٹی ہیں؟ اگر ہاں تو پھر آپ خود پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ زندگی کے بارے میں آپ کا نقطہ نظر فیصلہ کن، تجزیاتی اور سنجیدہ ہے۔ کسی بھی گروپ میں آپ سے زیادہ اسمارٹ فرد ہوسکتے ہیں اور دیگر لوگ پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے آپ سے رابطہ کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں آپ جذبات سے عاری شخص ہیں، لیکن محض ایک سچ سے زیادہ کچھ نہیں ہوسکتا۔
ابھری ہوئی آنکھیں
کہنے میں ’ ابھری ہوائی آنکھیں‘ صحیح نہیں لگتا، لیکن آپ کی آنکھیں حلقوں سے باہر نکلی ہوئی ہیں تو پھر آپ خوبصورت، نرم دل اور دلکش شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ دوستوں اور گھروالوں کا مختصر حلقہ رکھتے ہیں۔ یہ افراد آپ کے لیے سب کچھ ہیں اور آپ انہیں کبھی نظروں سے اوجھل نہیں کرنا چاہتے۔
گہری آنکھیں
آگر آپ کی آنکھیں گہرائی رکھتی ہیں تو پھر خوابوں میں رہنے والے فرد ہے جو زندگی سے تنہا بھی لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ باہر کی دنیا کے لیے آپ ایک پراسرار شخصیت ہیں، تاہم اس کا قطعی مطلب یہ نہیں کہ آپ منفی شخصیت کے مالک ہیں، آپ رومانٹک ہیں اور جب آپ کسی کو اچھی طرح جان لیتے ہیں تو پھر خود کو اس سامنے مکمل طور پر عیاں کردیتے ہیں۔
گول آنکھیں
اگر آپ کی آنکھیں گول ہیں تو آپ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال شخص ہیں۔ آپ کھلے ذہن، جذبات سے لبریز پرجوش شخصیت کے مالک ہیں۔ دلربا شخصیت کی وجہ سے آپ ہر جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، تاہم گول آنکھوں والے بہت کم لوگ ہی بھدی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔