ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے  

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جولائ 2021
بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی، ہرشل گبز

بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی، ہرشل گبز

 اسلام آباد: جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے۔  

ساؤتھ افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کا دباؤ اور کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔

ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کی تو آئندہ بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اس کے علاوہ مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے بھی روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔