لاہور میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 3 اگست 2021
شہر میں دندناتے بدقماش نوجوان لڑکیوں کو چھیڑنے لگے۔

شہر میں دندناتے بدقماش نوجوان لڑکیوں کو چھیڑنے لگے۔

 لاہور: شہر میں دندناتے بدقماش نوجوان لڑکیوں کو چھیڑنے لگے۔

تھانہ نشتر کالونی میں لڑکی سے بداخلاقی اور نازیبا حرکت کی گئی۔ موٹر سائیکل سوار بدقماش لڑکے نے راہ گزر لڑکی سے بدتمیزی، نازیبا حرکات اور چھیڑ خانی کی جس کی وڈیو منظرعام پر آگئی۔ متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سرعام بداخلاقی کی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے, خواتین کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔