مشرف کو ڈسچارج کیا جائے ایکس سروس مین لیگل فورم کا خط

بلاوجہ داخل رکھنے سے اے ایف آئی سی کی ساکھ متاثر ہورہی ہے،سابق افسران کاموقف


Numainda Express February 07, 2014
بلاوجہ داخل رکھنے سے اے ایف آئی سی کی ساکھ متاثر ہورہی ہے،سابق افسران کاموقف فوٹو فائل

آل پاکستان ایکس سروس مین لیگل فورم نے کمانڈنٹ عسکری ادارہ امراض قلب کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کو فوری طور پر اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے تاکہ وہ خصوصی عدالت میں اپنے خلاف زیرسماعت غداری کیس کی پیروی کرسکیں۔

فورم کے سیکریٹری کرنل ریٹائرانعام الرحیم کی طرف سے ارسال کردہ خط میں موقف اختیارکیاگیاکہ بغیرکسی وجہ کے پرویزمشرف کو اے ایف آئی سی میں تحفظ دیکر رکھنے سے ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

 photo 11_zps4d9e0f38.jpg

مشرف نے بیرون ملک سے علاج کرانے کی خواہش ظاہر کر کے اے ایف آئی سی کی طبی سہولتوں پر بھی عدم اعتمادکردیا ہے اس لیے اب انھیں مزید اے ایف آئی سی میں رکھنے کاکوئی جواز نہیں رہا۔ واضح رہے کہ اس فورم میں وہ ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ، ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹس میں وکالت کرتے ہیں۔