پی ٹی آئی کو طالبان سے تشبیہ دینے پر اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف کارروائی

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
انکوائری رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی جائےگی:فوٹو:فائل

انکوائری رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی جائےگی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کوطالبان سے تشبیہ دینے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کوانکوائری کا حکم دے دیا۔

اسٹیببلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ21کے افسرحماد شمیمی کی سوشل میڈیا پربیان بازی پرکارروائی کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی کوانکوائری کا حکم دے دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو سینئرجوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کیخلاف60روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حماد شمیمی کے خلاف انکوائری سول سرونٹس رولز

کے تحت کی جائے گی۔

حماد شمیمی کا سوشل میڈیا پربیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورطالبان میں ایک مشابہت یہ بھی ہے کہ دونوں حکومت ملنے کےبعد یہ سوچ رہے ہیں کہ اسے کیسے چلانا ہے۔دونوں کی امیدوں کا مرکزبھی آبپارہ ہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔