راولپنڈی میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے بیٹا ہلاک اور ماں زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے نتیجے میں بیٹا ہلاک اور ماں زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جہاز گراؤنڈ میں دو فریقین کے درمیان بحث نے طول پکڑا اور جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فائر کرنے میں پہل کرنے والا زخمی اور جوابی فائر کرنے والا 25 سالہ سعد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کرنے میں پہل ملزم فیضان نے کی اور سعد کی جوابی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ سعد اپنی والدہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر آیا ہوا تھا۔ معمولی گھریلو تنازع پر فیضان اور سعد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

پولیس کے بیان کے مطابق زخمیوں اور لاش کو بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔