نیب کیس میں صوبائی وزیر سبطین خان کی بریت کی درخواست مسترد

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا


ویب ڈیسک February 04, 2022
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا

احتساب عدالت نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں سبطین خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں صوبائی وزیر سبطین خان کی بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کو گرفتار کرلیا

سبطین خان نے احاطہ عدالت میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ فیصلہ ٹرائل میں کریں گے، ہم ٹرائل سے بالکل بھاگ نہیں رہے، سب بریت کی درخواست دے رہے تھے اس لیے میں نے بھی دائر کی۔

واضح رہے کہ سبطین خان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو بنیاد بنا کر بریت کی درخواست دائر کی تھی۔