برقع پہن کر فیملیز کو لوٹنے اور ہراساں کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان شالا مار باغ کے اندر جا کر برقع پہنتے تھے اور نقلی پستول دکھا کر عوام کو لوٹتے تھے


ویب ڈیسک February 07, 2022
ملزمان شالا مار باغ کے اندر جا کر برقع پہنتے تھے اور نقلی پستول دکھا کر عوام کو لوٹتے تھے (فوٹو : فائل)

باغبان پورہ پولیس نے شالا مار باغ میں آنے والی فیملیز کو لوٹنے، انہیں ہراساں و تنگ کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز میں دو برقع پوش افراد کو پکڑے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ملزمان نقلی پستول دکھا کر عوام کو لوٹتے اور برقع کی آڑ میں لڑکیوں کو ہراساں و تنگ کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ملزمان عمر اور زین شامل ہیں، ملزمان شالا مار باغ کے اندر جا کر برقع پہنتے تھے جسے اوڑھ کر وہ نقلی پستول سے عوام کو لوٹتے، لوگوں سے رقم، قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوجاتے۔

burqa posh arrest in lahore

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقلی پستول برآمد ہوا ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔