جعلی چیک کیس میں ضمانت خارج ہونے پر لیگی ایم این اے عدالت سے فرار

جعلی چیک کر الزام میں مقدمہ درج ہے


کورٹ رپورٹر February 24, 2022
فائل فوٹو

SAKHIR: پنجاب کے ضلع اٹک سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گوجرانوالہ کے احاطہ سیشن کورٹ سے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک سہیل 6 کروڑ روپے کے جعلی (بوگس) چیک کے مقدمے میں گوجرانوالہ کے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے تھے تاہم ایڈیشنل سیشن جج صابر سلطان ضمانت خارج کی تو عدالت کے احاطے سے فرار ہو گئے۔

لیگی ایم این اے پر بوگس چیک کے الزام میں مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 29 جنوری کو درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے لیگی ایم این اے ملک سہیل پر الزام عائد کیا ہے کہ ملزم پیٹرول اور ڈیزل سپلائی کام کرتا تھا جس نے 6 کروڑ روپے کی رقم بذریعہ چیک ادا کی۔مدعی موقف اختیار کیا کہ چیک بینک میں جمع کروایا تو کلئیر نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ایم این اے ملک سہیل خان این اے 56 اٹک ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

مقبول خبریں