پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کو عمر قید

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 مارچ 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2015 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص کو مار دیا تھا جبکہ جاں بحق ہونے والے صابر عرف صابری کے ورثا نے مقامی عدالت میں استغاثہ دائر کیا تھا۔

ایڈیشنل اینڈ شیشن عدالت کے جج نے 7 سال بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس ایچ او نواب ڈوگر، اے ایس آئی الطاف، کانسٹیبل مقصود اور ڈرائیور محمد علی کو عمر قید کی سزا سنائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔