وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

ویب ڈیسک  بدھ 30 مارچ 2022
فیصل واوڈا کی عمران خان کے ہمراہ فائل فوٹو

فیصل واوڈا کی عمران خان کے ہمراہ فائل فوٹو

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں موصل ہوچکی ہیں اور اب منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سازش رچائی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو جب قتل کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ جس دن میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا، وہ بہادر اور دلیر آدمی ہیں، کسی صورت ملک کا سودا ہونے دیں گے اور نہ ہی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔