پی ٹی آئی نے پنجاب میں شکست دیکھتے ہوئے غنڈہ گردی شروع کردی مریم نواز

غنڈہ گردوں کے گروہ کا نام پی ٹی آئی ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک April 16, 2022
پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو مل کررہے گا،مریم نواز:فوٹو:فائل

FRANCE: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شکست دیکھتے ہوئے غنڈہ گردی شرو ع کردی۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ غنڈہ گردوں کے گروہ جس کا نام پی ٹی آئی ہے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھ کرپھرسے غنڈہ گردی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے۔ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے۔ پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کوآج انشااللہ مل کررہے گا۔ وہ ترقی جو2018 میں چھین لی گئی تھی وہ پنجاب واپس لے کررہے گا۔ وزیراعلی حمزہ شہباز انشا اللہ۔

مریم نواز نے راجا پرویز اشرف کواسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد بھی دی۔

مقبول خبریں